ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں،آر ایس ایس اور وی ایچ پی کو ممتا بنری کی وارننگ

آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں،آر ایس ایس اور وی ایچ پی کو ممتا بنری کی وارننگ

Sun, 17 Sep 2017 12:21:47    S.O. News Service

کولکتہ ،17؍ ستمبر (ایجنسی) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آر ایس ایس ، بجرنگ دل اور وی ایچ پی کو آج وارننگ دی کہ وہ آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں ۔ انہوں نے سخت گیر ہندوتوا تنظیموں سے کہا کہ آنے والے درگا پوجا تہوار کے موقع پر ریاست میں امن کو درہم برہم کرنے کی کوشش نہ کی جائے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت وجئے دشمی تہوار کے رسوم پر کوئی پابندی عائد نہیں کرے گی ۔ ’’بعض تنظیموں کی طرف سے یہ غلط اطلاعات پھیلانے کی مہم چلائی جارہی ہے کہ ہم پوجا پنڈالوں اور گھروں میں وجئے دشمی تقاریب روک رہے ہیں ‘‘ ۔ ممتا بنرجی نے ریاستی سکریٹریٹ میں اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’ہم نے کہا تھا کہ یکم / اکتوبر کو ایکا داش کے روز کوئی وسرجن نہیں ہوگا کیونکہ اس روز 10 محرم ہوگا اور مسلم برادری اسی روز سوگ مناتی ہے ۔ چنانچہ دوسرے روز یعنی /2 اکٹوبر تا /4 اکٹوبر حسب معمول وسرجن ہوں گے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’خواتین ایک دوسرے پر سند ور ڈالیںگی اور وجئے دشمی کے رسوم حسب معمول ادا کی جائیں گے ۔


Share: